کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اپنی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے

کراچی(سٹی نیوز) کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اپنی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے، اس حوالے سے کراچی کے سوشل میڈیا صارفین انتہائی دکھی ہیں، پولیس اہلکار 2سالوں سے اپنی جائے شہادت پر ہی نوکری کر رہا تھا جبکہ اس کی کوئی اولاد بھی نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت کراچی کی ایک مصروف شاہراہ پر ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا گیا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین انتہائی دکھی اور غمگین ہیں۔ ایک فیس بک صارف نبیل فاروقی اس اہلکار کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ یہ کانسٹیبل میرے گھر کے پاس چورنگی پر کم سے کم گزشتہ 2 سال سے روزانہ ڈیوٹی کر رہا تھا۔میں اس بات کا گواہ ہوں کہ یہ اہلکار مکمل نمازی تھا اور آج تک اس نے کبھی رشوت لی ہے اور نہ ہی لوگوں کو تنگ کرتے کبھی دیکھا نہ سنا۔یہ نہ لوگوں سے الجھتاتھا اور نہ ہی جھگڑا کرتا تھا، ہروقت ڈیوٹی کرتا اور چھٹی ہوتے ہی پیدل گھر چلا جاتا۔آج اسی مقام پر گولی مار کر شہید کر دیا گیا ہے۔میریالفاظ بے ربط ہیں کیونکہ روزانہ نظر آنے والا اب نظر نہیں آئے گا۔شہید کی اولاد نہیں تھی، ایک بیوی ہے جو صدمے کی وجہ سے پٹیل اسپتال میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں