گزشتہ روز لاہورمیں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں خفیہ اداروں کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی

لاہور (سٹی نیوز )گزشتہ روز لاہورمیں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں خفیہ اداروں کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔خفی مبینہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل کے بجائے رکشے پر آیااور وہ گجو متہ ،کاہنہ کی طرف سے پرانی سبزی منڈی پہنچا۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 16سے 17سال کے درمیان تھی جس کی ٹانگ اور سرکے بال ڈی این اے کے لیے بھجوا دئیے ہیں۔بتا یا گیا ہے کہ دھماکے میں تباہ ہونے والی تمام موٹر سائیکلوں کی شناخت ہو گئی جو کہ شہید یا زخمی ہونے والے افراد کی ہیں۔واضح رہے کہ گجو متہ کے مقام پر ایک پولیس ناکہ واقع ہے جہاں سے گزر کر لاہور میں داخلہ ہوتا ہے اور مبینہ دہشت گرد کے بارے میں بھی اسی راستے سے آنے کے اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں