ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ’’آملیٹ ‘‘ بنانا سکھا دیا

لاہور: (سٹی نیوز) ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو انڈے کا آملیٹ بنانا سکھا دیا، اداکارہ نے یہ کام ایک لائیو کچن شو کے دوران انجام دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید نے ماہرہ خان سے آملیٹ بنانے کا طریقہ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور بتایا کہ ماہرہ خان نے فلم ’’بن روئے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کو آملیٹ بنانا سکھایا تھا اور اب بھی وہی آملیٹ بنانا سکھا رہی ہیں جو مجھے بہت پسند ہے۔

ہمایوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ماہرہ کے ساتھ کھانا کھانے کا ہمیشہ مزا آتا ہے اور آملیٹ بنانا سکھانے پر میں بہت شکرگزار ہوں کیونکہ اب جب بھی بھوک لگی میں خود آملیٹ بنا لوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں