مخالفین نومبر کے صدارتی انتخابات چُرا سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (سٹی نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پارٹی ارکان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین نومبر کے صدارتی انتخابات چرا سکتے ہیں۔

ری پبلکن پارٹی کے چار روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات نومبر میں ہوں گے اور ان میں دھاندلی ہو سکتی ہے۔ مخالفین دھاندلی کی صورت میں ہی جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 2020 کے انتخابات جیتنے جا رہے ہیں، کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مزید چار سال کے نعرے لگاتے رہے۔

امریکہ میں 2016 میں ہونے والے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی فتح کے نتائج آنے پر میڈیا میں انہی کے صدر منتخب ہونے کی دھوم تھی تاہم رات گئے نتائج ٹرمپ کے حق میں آنے شروع ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں