’’ شہبازشریف کی اشتہاری مہم بھی پری پول دھاندلی تھی، وہ ڈیم کو تو تسلیم نہیں کررہے، انہیں کہیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی دنگ رہ جائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری اشتہارات غیر منصفانہ تقسیم سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاری مہم پری پول دھاندلی تھی،شہبازشریف ڈیم کو تو تسلیم نہیں کر رہے ،شہبازشریف کو کہیں چھپڑ ہی بنا دیں ۔
چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری اشتہارات غیر منصفانہ تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ شہبازشریف نے عدالت کو چیک پیش کیا تھا لیکن عدالت نے عاصمہ حامد کو واپس کر دیا تھا اور کہا کہ شہبازشریف کا چیک واپس کریں تاکہ سند رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں