فیس بک انتظامیہ نے ‘تین تال بینڈ’ کا دعویٰ درست قرار دیدیا

لاہور: فیس بک انتظامیہ نے تین تال بینڈ کا کلیم میرٹ پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے نئے مقبول آئٹم میراثی کی چوری شدہ تھیم پر مبنی کمپوزیشن کو آف لوڈ کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ انسٹرومینٹل صوفی بینڈ تین تال کے بانی وکی حسین اور ان کے ساتھی گلوکار زوہیب زاہد نے اپنے مقبول ہونے والے مذکورہ آئٹم کے چوری ہونے پر دعویٰ دائر کرتے ہوئے کلیم کیا تھا کہ گلوکار حسن نواز نے جو اسی ٹیم کا حصہ تھے، اسے چرا کر اپنے نام سے پہلے ہی ریلیز کر دیا۔
فیس بک انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کیں جس کے بعد تین تال بینڈ کا کلیم درست قرار دیتے ہوئے مسروقہ تھیم پر بنایا گیا حسن نواز کا گیت آف لوڈ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں