لاہور کو عمر اکمل نے ہرایا، پشاور کو آپ نے اور کراچی کنگز کو۔۔۔“ کامران اکمل نے میچ ہارنے کے بعد ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تو پاکستانیوں نے ”کمر کس“ لی، وہ کام کر دیا کہ آج کے بعد ٹویٹ کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسری بار چیمپئنز ہونے کا اعزاز حاصل کیا مگر پشاور زلمی کے مداح اس شکست کا ذمہ دار صرف اور صرف کامران اکمل کو ٹھہرا رہے ہیں جنہوں نے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کر دیا۔
میچ کے بعد کامران اکمل کو بیسٹ بیٹسمین کا ایوارڈ بھی دیا گیا لیکن اس ایک کیچ ڈراپ نے تمام پاکستانیوں کو ان کی کارکردگی بھلا دی اور ہر کوئی سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالنے میں مصروف ہو گیا۔ کامران اکمل نے میچ کے بعد ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تو صارفین نے بھی ’کمر کس‘ لی اور پھر وہ کچھ کر دیا کہ آج کے بعد کامران اکمل کوئی بھی ٹویٹ کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچیں گے۔
کامران اکمل نے اپنے پیغام میں کہا ”بدقسمتی۔۔۔ ہم پورے ٹورنامنٹ میں بہت شاندار کھیلتے رہے لیکن بدقسمتی سے آج جیت نہ سکے۔ مداحوں سے معافی مانگتا ہوں اور بھرپور حمایت اور پیار دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں“

اپنا تبصرہ بھیجیں