کراچی والوں کے لیے ایک اور خوشخبری ،ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹیں اتنی سستی ہو گئیں کہ کرکٹ مداح خوشی سے نہال ہو جائیں گے

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے آن لائن ٹکٹیں آج رات 12بجے سے ملنا شروع ہو جائیں گی۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والی اس سیریزکا آغاز یکم اپریل سے ہو گا ۔
تفصیل کے مطابق دونوں ٹیمیں بالترتیب یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچز کھیلیں گی جس کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی اور تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا کیا گیا ہے اور کم سے کم جنرل انکلوڑر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے 8 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ 2 ہزار روپے میں ملے گا۔اس سے قبل لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں