آم کے پتوں میں قدرت نے ایسی تاثیر رکھی ہے جس کی وجہ سے خون میں موجود ذیابیطس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے

لندن(ویب ڈیسک) ذیابیطس ایک موذی مرض ہے اور اس کا علاج بھی تاحال دریافت نہیں ہوسکا۔جن افراد کو یہ مرض لاحق ہوجائے تو وہ آہستہ آستہ موت کے منہ میں جانے لگتے ہیں۔اس کا اثر گردوں،دل، جگر ،آنکھوں اور جسم کے ہر عضو پر ہوتا ہے۔آم کے پتوں میں قدرت نے ایسی تاثیر رکھی ہے جس کی وجہ سے خون میں موجود ذیابیطس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔آئیے آپ کوآم کے پتوں سے ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے علاج کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ذیابیطس کا علاج
آم کے پتوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جس کیوجہ سے خون کاگلوکوز لیول معتدل رہتا ہے۔اس کی وجہ سے جسم میں انسولین کی وافر مقدار خارج ہوتی ہے اور ہمیں مصنوعی انسولین لینے کی ضرورت نہیں رہتی۔
کولیسٹرول میں کمی
اس کی وجہ سے ہمارے جسمانی اعضاء بالخصوص دل کی بیماری پیدا ہوتی ہے لیکن آم کے پتوں سے کولیسٹرول پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم کو وٹامن سی، فائبر اور پیسیٹین پائی جاتی ہے جو کہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
آنکھوں کی بیماری
اس میں موجود وٹامن اے کی وجہ سے آنکھوں کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔
آم کے پتوں کے استعمال کا طریقہ
آم کے درخت سے 10یا 15تازہ پتے لیں اور رات کو سونے سے قبل انہیں ابالیں اور ساری رات پانی پڑارہنے دیں۔صبح اٹھ کر ناشتے سے قبل اس کاایک گلاس پی لیں،کچھ دن میں آپ واضح فرق دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں