اردو کے معروف جاسوسی ناول نگار ابن صفی کی آج 40 ویں برسی

لاہور: (سٹی نیوز) اردو کے معروف جاسوسی ناول نگار ابن صفی کی آج 40 ویں برسی ہے۔ انھوں نے مجموعی طورپر 245 ناول لکھے، 1951 میں انہوں نے ’جاسوسی دنيا‘ کے نام سے رسالہ جاری کیا۔

اصل نام اسرار احمد تھا، ابتدا میں طنز و مزاح اور مختصر کہانیاں لکھیں۔ 1948 میں ان کی لکھی ہوئی پہلی کہانی ’فرار‘ شائع ہوئی۔ 1951 میں انہوں نے ’جاسوسی دنيا‘ کے نام سے رسالہ جاری کیا۔

ابن صفی کے قلمی نام سے انسپکٹر فریدی اور سارجنٹ حمید کے کرداروں پر مشتمل سلسلے کا آغاز ہوا جس کا پہلا ناول ’دلیر مجرم‘ مارچ 1952 میں شائع ہوا۔

انھوں نے مجموعی طورپر 245 ناول لکھے۔ 26 جولائی 1980 کو ابن صفی انتقال کرگئے۔ دنیا کو اپنے فن سے حیران کردینے والے ابن صفی کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات ایک ہی ہے۔ ابن صفی کے زورقلم سے لکھے جانے والے جاسوسی ناولوں کا ایک زمانہ معترف رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں