بھارت میں انسانیت کی تذلیل، نچلی ذات کے ہندووں کو مردے جلانے سے روک دیا گیا

نئی دہلی: (سٹی نیوز) مودی کے دیس میں مُردوں سے بھی تفریق جاری ہے، اترپردیش میں نچلی ذات کے ہندووں کو مردے جلانے سے روک دیا گیا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے انہیں عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں ہے۔

افسوسناک واقعہ بھارتی شہر آگرہ کے قریبی گاؤں رائے دہ میں پیش آیا، جہاں انسانیت کی تذلیل کی گئی، نچلی ذات کی مردہ خاتون کو جلانے کی تمام تیاریاں کر لی گئیں لیکن اونچی ذات کے ہندو وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مردے کو جلانے سے روک دیا، رشتہ داروں کا کہنا ہے انہیں عزت سے مرنے کا بھی حق نہیں۔

غمزدہ خاندان کو خاتون کی لاش کو دوسرے شمشان گھاٹ لے جانا پڑا، پولیس نے روایتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

بھارت میں بڑھتی عدم برداشت سے دلتوں اور دوسری اقلیتوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں