فیصل آباد: جڑانوالہ سے لاہور موٹروے پر المناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد: (سٹی نیوز) فیصل آباد میں جڑانوالہ سے لاہور موٹروے پر المناک ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

فیصل آباد میں جڑانوالہ سے لاہور موٹروے پر چک نمبر 278گ ب کے قریب بارش کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 7 افراد کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور بارش میں سلپنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ البتہ حادثہ کے زخمیوں کی جان بچانے کیلئے انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں