کورونا مزید 12 افراد کی جان لے گیا، 2 لاکھ 94 ہزار 193 شہری متاثر

اسلام آباد: (سٹی نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 12 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 267 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 193 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 466، سندھ میں ایک لاکھ 28 ہزار 676، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 831، بلوچستان میں 12 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 745، اسلام آباد میں 15 ہزار 546 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 265 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 12 ہزار 337 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 593 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 939 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 669 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 267 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 193، سندھ میں 2 ہزار 384، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 248، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں