ایشیاء کپ، پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار، فائنل تک رسائی خطرے میں

ابوظہبی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے چھٹے اور اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار ہے اور صرف 3 کے مجموعی سکور پر فخر زمان اور بابراعظم پویلین لوٹ گئے ہیں جس کے باعث پاکستان کی فائنل میں رسائی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ فخر زمان 1 سکور بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم 3 گیندوں پر محض ایک سکور بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 239 رنز بنائے۔ مشفیق الرحیم سب سے زیادہ 99 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر بلے بازوں میں لٹن داس نے 6، سومیا سرکار 0، مومن الحق 5، محمد مٹھون 60، امرالقیس 9، مہدی حسن 12، محمود اللہ 25، مشرفی مرتضیٰ 14 اور روبیل حسین نے 1 سکور بنایا۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی نے 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، جنید خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
ایک ماہ میں حکومت کی جو کارکردگی خارجہ پالیسی کے محاذ پر رہی اس میں پاکستان کو خفت اٹھانی پڑی :خواجہ آصف
بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس، سومیا سرکار، مومن الحق، مشفیق الرحیم، محمد مٹھون، امرالقیس، محمود اللہ، مہدی حسن، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں