100 سالہ خاتون نے شادی کی تیاری کرلی، دولہا کی عمر کتنی کم ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

برمنگھم(نیوز ڈیسک) شادی وقت پر ہی ہو جائے تو اچھا ہے، اگر شادی کی عمر ہی نکل گئی تو کیا فائدہ؟ کچھ ایسا ہی سوچ کر یہ بڑی اماں بھی شادی کر رہی ہیں۔ سو سال کی تو ہو چکی ہیں، تو سوچا کہ اب شادی کر لی جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ شادی کی عمر ہی نکل جائے!

جی ہاں، یہ محترمہ گزشتہ 30 سال سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہیں مگر اب تک شادی نہیں کی۔ بیچارے بوائے فرینڈ کی عمر بھی 74 سال تو ہو چکی ہے۔ خوش قسمتی سے اب بالآخر شادی کی تاریخ طے ہو گئی ہے اور عنقریب شہنائیاں بجنے والی ہیں۔ دلہن نورا نے بتایا کہ ”میں اس دسمبر میں 101سال کی ہوجاوں گی تو اسی لئے سوچا کہ اب شادی کر لی جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ میلکم کے ساتھ میری شادی کی تاریخ 16اکتوبر طے ہوگئی ہے اور مقامی بیچ ہوٹل میں تقریب کے انتظامات بھی شروع کر دیئے گئے ہیں۔“
میلکم سے دوستی ہونے سے قبل نورا کی دو بار شادی ہوچکی تھی مگر یہ دونوں شادیاں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔ شاید یہی وجہ تھی میلکم سے دوستی کے بعد انہوں نے شادی کے بغیر ہی دوستانہ تعلق کو جاری رکھنا مناسب سمجھا۔بہرحال، اب بالآخر تین دہائیوں بعد انہوں نے اس دوستی کو باقاعدہ شادی میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں