قومی ٹیسٹ ٹیم سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ایڈیلیڈ پہنچ گئی

ایڈیلیڈ: قومی ٹیسٹ ٹیم سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ایڈیلیڈ پہنچ گئی، آج آرام کے بعد کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے۔

دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیسٹ ٹیم دوسرے امتحان کے لیے پرتھ سے ایڈیلیڈ پہنچ گئی، کپتان اظہر علی سمیت کوچنگ سٹاف بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہے۔ قومی کھلاڑی آج ایڈیلیڈ میں مکمل آرام کریں گے۔

قومی ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کے لیے اِن ایکشن ہو گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 2 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں