مشیل اوباما بہترین امریکی صدر ثابت ہوں گی: مہوش حیات

لاہور: (سٹی نیوز) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا ماننا ہے کہ اگر سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما امریکی صدر منتخب ہوجائیں تو وہ یقیناً اس عہدے کیلئے بہترین ثابت ہوں گی۔

مشیل اوباما کے ایک ٹوئٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ میں مشیل اوباما اور ان کے اوباما فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کئے جانے والے کاموں سے بے حد متاثر ہوں۔ مجھے حیرت ہے کہ کیا انہوں نے اگلے سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا سوچا ہے ؟، میرا خیال سے وہ ایک بہترین صدر ثابت ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں