لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آج شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر جبکہ نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔اجلاس کے دوران ان فیصلوں پر لیگی رہنماﺅں نے تالیاں بھی بجائیں اور کھل کر اپنی تائید کا بھی اظہار کیا ۔شہباز شریف قائم مقام صدر منتخب ہوئے تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کھڑے ہو کر تا لیا ں بجائی ۔جب شہباز شریف نے قائم مقام صدر بننے کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تا حیات قائد بنانے کی قرار داد پیش کی اسے بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا جس کے بعد شہباز شریف اور نواز شریف نے ایک دوسرے کو گلے لگا یا ،اسی دوران مریم نواز بھی سٹیج پر آگئیں اور انہوں نے اپنے چچا کو گلے لگ کر پارٹی کا قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد دی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ہم سب ایک ہیں اور مسلم لیگ ن متحد ہے
کمرشل اشتہارات
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments