”مجھے یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا “احتساب عدالت کے باہر بالآخر نوازشریف نے اپنی ایسی غلطی کا اعتراف کر لیاکہ آصف علی زرداری بھی مسکرا دیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میمو گیٹ سکینڈل سے دور رہنا چاہیے تھا ،70سال ہو گئے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے ،اب لو گوں کا خوف اور ڈر ختم ہو گیا ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرائن کے حوالے سے باتیں ہو رہی ہیں ،وہ بھی پڑھ رہا ہوں ،میری اس ملک کے آئین و قانون کے ساتھ کمٹمنٹ ہے۔نواز شریف نے کہا کہ جب آصف علی زرداری پر میمو گیٹ سکینڈل بنا تو مجھے ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا ،میمو گیٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے تھا ،یہاں کیس بند ہونے او ر کھلنے میں کونسی دیر لگتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے متعلق شاہد خاقان عباسی سے بات چیت ہوئی ہے ،چاہتے ہیں کہ سیاستدان مل بیٹھ کر نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں ایک روز کی بھی تاخیر نہیں چاہتے ،توقع کرنی چاہیے کہ کوئی انتخابی عمل میں رخنہ نہ ڈالے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں