نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت ایک بجے تک ملتوی،صدر سپریم کورٹ بار اپنے علاقے کے پیر بھی ہیں،دیکھتے ہیں ہمارا کیا فیصلہ کرتے ہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی کیخلاف توہین کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ صدرسپریم کورٹ بار اپنے علاقے کے پیربھی ہیں،دیکھتے ہیں پیرکلیم خورشید ہمارا کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت رشید اے رضوی نے عدالت کو بتایا کہ وکلا کی تمام قیادت عدالت میں موجود ہے،وکلا آپس میں مشاورت کرناچاہتے ہیں،مشاورت کرکے عدالت کو آگاہ کریں گے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدرسپریم کورٹ بار اپنے علاقے کے پیربھی ہیں،لوگ پیر کلیم خورشید سے اپنے فیصلے کرواتے ہیں،دیکھتے ہیں پیرکلیم خورشید ہمارا کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
عدالت نے وکلا قیادت کو ہدایت کی کہ مشاورت کے بعد ایک بجے تک آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں