حاصل پور :ٹی ایچ کیو سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کامریضوں سے ناروا سلوک

حاصل پور (ملک عبدالرشیدسے) حاصل پور ٹی ایچ کیو سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کامریضوں سے ناروا سلوک. سرکاری ہسپتال کے مالی شعبہ حادثات میں ایمرجنسی مریضوں کو انجکشن لگاتے ہیں ڈاکٹر ڈیوٹی شروع ہونے کے باوجود کئی کئی مریضوں چیک کرنا شروع کر تے ہیں اور ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے سے پہلے ہی اپنی کرسی چھوڑ دیتے ہیں ذیادہ تر ادویات بازار سےخریدنا پڑتی ہیں ڈاکٹروں کے ناروا روایہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اپنے حق کے لیے بولنے والوں کو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور ایم ایس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر دے کو حوالہ پولیس کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال حاصل پور ٹریننگ کیمپ بن چکا ہے ہسپتال میں اکثر اوقات درجہ چہارم کے ملازم مریضوں کی مرہم پٹی انجکشن لگاتے دیکھا گیا جس کی اطلاع بارہا ایم ایس ڈاکٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو دی جاچکی مگر آلو سے مٹی صاف کرتے پائے ناتجربہ کار لوگوں سے مریضوں کو مزید تکلیف میں مبتلا کیا جاتا ہے حاصل پور کے عوامی سماجی حلقوں نے جناب وزیر اعلیٰ پنجاب جناب چیف سیکرٹری پنجاب جناب سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور جناب ڈی سی او صاحب بہاولپور سے فوری نوٹس لیکر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں