خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، کئی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کا وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اختلافات سامنے آگیا

پشاور (سٹی نیوز) خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، کئی صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کا وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اختلافات سامنے آگیا۔ سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر مید ان میں آگئے اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوشش شروع کردی۔ اسد قیصر نے ناراض صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،دوسری طرف اسد قیصر نے صوبائی وزیرعاطف خان سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے رہنماوں کے تحفظات سنے اور معاملہ حل کرنے کا یقین دلایا۔اس موقع پر ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی محمودخان،ڈاکٹرحیدرعلی،زرگل خان بھی موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں