پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ یہ غلط اور بے سروپا خبریں کس طرح میڈیا میں آئیں کیونکہ وہ ابھی نوجوان اور فٹ ہیں۔ ان کا کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
محمد عامر کے مطابق انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ کھلاڑی کو اپنے جسم اور فٹنس لیول کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے اور ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور تمام فارمیٹس میں اپنے ملک کی انٹر نیشنل کرکٹ میں نمائندگی کرنا چاہتے ہیں
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ پر چند سال کی عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور میچوں میں انہیں کھیلنے کا موقع ملا تو روز بہ روز ان کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔ بلاشبہ ابتدا ء میں انہیں بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر اب صورتحال سازگار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں