چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (سٹی نیوز)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی واقعہ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بستی راجہ رام میں چند دن قبل ملزم عمر وڈا نے 13 سالہ لڑکی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر مذکورہ لڑکی کے لواحقین نے کہا کہ وہ بدلہ لیں گے اس پر شمیم اور عمر وڈا کے عزیزوں کے درمیان اس معاملہ پر پنچایت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی کا بدلہ زیادتی ہی ہو گا پنچایت کے فیصلہ کی روشنی میں ملزم عمر وڈا کے لواحقین نے 16 سالہ عذرا کو شمیم بی بی کے رشتے داروں کے حوالے کردیاتھا۔پولیس کے مطابق فیصلے کے 4 مرکزی ملزموں سمیت 16 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی چیف پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور تمام صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں