بھارت میں ٹماٹر کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ٹماٹر کو ایک ریاست سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں ٹماٹر کی قیمت اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ٹماٹر کو ایک ریاست سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے مسلح گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ٹماٹروں کی قیمت آسمان پر پہنچی جس کے باعث اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے پڑے۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت ایک سو بھارتی روپے ہو گئی ہے۔اندور کی دیوی اہالیہ بے ہول سیل مارکیٹ میں بھی ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے درجن بھر مسلح گارڈز کو تعینات کرنا پڑا۔ یہ اقدام بھارت کے دیگر شہروں سے ٹماٹر کی چوری کی خبریں سامنے آنے کے بعد اٹھا یا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں