انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس اضافہ

کراچی: (سٹی نیوز) امریکی کرنسی کا ریٹ پھر گر گیا، انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کی گراوٹ ہوئی جس کے بعد ڈالر 167 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ نے 38 ہزار کی سطح کو بھی عبور کیا مگر اختتام پر مارکیٹ 276 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 37 ہزار 607 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے کمی کے بعد 167 روپے 26 پیسے پر بند ہوا ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں