پتوکی: پسند کی شادی نہ کرنے پر بیٹی کی باپ پر فائرنگ، شدید زخمی کردیا

قصور (ویب ڈیسک) خون سفید ہوگیا، پسند کی شادی نہ کرنے پر بیٹی نے فائرنگ کرکے باپ کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقہ میں پسند کی شادی نہ کرنے پر لڑکی ماریہ نے اپنے باپ وزیرعلی کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر سرائے مغل پولیس کے ایس ایچ او رانا تجمل موقع پر پہنچ گئے اور ملزمہ کو گرفتاسر کرلیا، تھانہ سرئاے مغل پولیس کے ایس ایچ او رانا تجمل کے مطابق ملزمہ ماریہ کو ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں