عثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سناد ی

عثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سناد ی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو 4 ہزار روپے مالی امداد دی جائےگی، 15ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز بھی معاف کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔اس سے قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کو سائنیٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال جلد از جلد قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں