حاملہ خواتین پر کورونا وائرس کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، حاملہ مریضہ نے ویڈیو جاری کردی

حاملہ خواتین پر کورونا وائرس کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، حاملہ مریضہ نے ویڈیو جاری کردی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی ایک حاملہ خاتون نے اپنا تجربہ دنیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میرے پیٹ میں موجود میرا بیٹا مجھے اس وائرس سے لڑنے میں مدد دے رہا ہے۔“ دی مرر کے مطابق 39سالہ کیرن مینرنگ نامی یہ خاتون برطانوی علاقے کینٹ کی رہائشی ہے جس نے ہسپتال سے ایک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے ناک میں سانس والی نالی لگی ہوتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اس وائرس سے لڑائی ایک خوفناک جنگ ہے جو میں لڑ رہی ہوں۔ہر ایک سانس انتہائی تکلیف دہ ہے مگر میرے پیٹ میں موجود بچہ میرا حوصلہ بنا ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں: عثمان بزدار نے کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سناد ی

کیرن مزید کہتی ہے کہ ”گزشتہ ایک ہفتہ میری حالت بہت خراب رہی۔ پانچ دن تک مسلسل میں آکسیجن پر رہی، آج پہلی بار میں خود سے سانس لے رہی ہوں۔ پانچ دن بعد میں اٹھ کر بیٹھی ہوں اور میں خود کو خوش قسمت سمجھ رہی ہوں کہ میں اس خوفناک صورتحال سے نکل آئی۔ یہ دن میرے لیے انتہائی مایوسی کے دن تھے۔ ان دنوں میں میرے بچے نے مجھے بہت حوصلہ دیا، جب بھی تکلیف بڑھتی، میں اپنے آپ سے کہتی کہ مجھے اپنے پیٹ میں پلتے بچے کے لیے زندہ رہنا ہے۔ اس سے مجھے ایک حوصلہ ملتا ۔ اسی حوصلے کی بدولت میں اس مرض سے اب تک لڑ پائی ہوں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں