سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ،متاثرین کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

لاہور (سٹی نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ،متاثرین کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امراء میں رہائشگاہ کے باہر 2 سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث شریف میڈیکل سٹی کے سامنے ٹریفک جام ہو گئی، مقتول نوجوان کے ورثا نے وزیراعلیٰ شہباز شریف انصاف فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2 سال پہلے قتل ہونے والے نوجوان کے ملزم ابھی تک نہیں پکڑے گئے،ن لیگ کے مقامی رہنما قاتلوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،نواز شریف اپنے رہنماؤں کو قاتلوں کی سرپرستی سے روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں