پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاڑکانہ میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے

سکرنڈ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاڑکانہ میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف سندھ سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صدر فاروق احمد چانڈیو نے سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی کو فون پر بتایا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ عید الاضحٰی کے بعد پی ٹی آئی لاڑکانہ میں پنڈال سجائے گی۔ توقع ہے کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں