ایشیاءکپ فائنل، بنگلہ دیش نے بھارت کو کتنا ہدف دیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

دبئی (ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 121 رنز بنائے جبکہ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ،بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے اننگز کا آغاز کیا،پہلی وکٹ کی صورت میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے مہدی حسن مرزا جنہوں نے 59بالوں پر 32رنز بنائے ۔ انہیں رائیڈو نے بلدیو کی گیند پر کیچ کیا،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے قمر القیس جنہوں نے صرف دو ہی رن بنائے تھے کہ بھارت بالر چہل نے انہیں شکار کرلیا،مشفق الرحیم کو جادیو نے بمراہ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ انہوں نے 5رنز بنائے تھے، محمد متھن2رنز کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے تھے،متھن کے بعد محمود اللہ کریز پر آئے تاہم اس دوران لٹن داس سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے،ادھر محمود اللہ بھی زیادہ اسکور نہ کرسکے اور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اوپننگ کرنے کے لئے سب سے پہلے آنے والے کھلاڑی لٹن داس چھٹی وکٹ کے روپ میں سب سے زیادہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 117بالز پر 121رنز بنائے ،مشرفی مرتضیٰ نے 7رنز بنائے تھے کہ انہیں کلدیب یادو نے دھونی کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ نجم الحسن 7رنز پر رن آؤٹ ہوئے ،بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف چھ بالرز کو استعمال کیا ۔ ان میں کلدیب یادو نے تین ، جادیو نے دو اور چہل و جادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلادیش کی ٹیم لٹن داس، سومیا سرکار، محمد مٹھن، مشفق الرحیم، عمر القیس، محمد اللہ، مہدی حسن، کپتان مشرفی مرتضیٰ، نظم الاسلام، روبیل حسین اور مستفیض الرحمٰن پر مشتمل ہے،بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما کی واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل افغانستان کے خلاف روہت شرما نے آرام کیا تھا جن کی غیرموجودگی میں مہندرا سنگھ دھونی نے قیادت کے فرائض سرانجام دیے۔
بنگلادیش کے خلاف فائنل کے لیے بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، روندرا جدیجا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جسپرت بھمبرا اور یزوندرا چاہل پر مشتمل ہے،دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم بھارتی اور بنگلادیشی شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے جو اچھے اور کانٹے کے مقابلے کی توقع لیے بیٹھے ہیں،یاد رہے کہ بھارت افغانستان اور بنگلادیش پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں