اسرائیل میں کورونا کیا کچھ تباہی مچا چکا ہے؟ چشم کشا اعداد و شمارسامنے آگئے

اسرائیل میں کورونا کیا کچھ تباہی مچا چکا ہے؟ چشم کشا اعداد و شمارسامنے آگئے

تل ابیب (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے اور اس سے کوئی بھی ملک بچا نہیں رہ سکا، اسرائیل میں بھی کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ضرور پڑھیں: ”خود ہی دیکھ لیں کہ میو ہسپتال میں مریض کو باندھا گیا یا نہیں“ ڈاکٹر یاسمین راشد کی تردید کے بعد حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی

ورلڈ او میٹرز کے مطابق کورونا کے کیسز کے اعتبارسے اسرائیل دنیا کا 20 واں بڑا ملک بن چکا ہے جہاں اب تک اس وبا سے 3 ہزار 865 لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ اتوار کے روز اسرائیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 246 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے اتوار کے روز 2 انسانوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں 89 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 66 لوگ ایسے ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں