سٹاک مارکیٹ میں 605.45 پوائنٹس کی تیزی، 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

کراچی: (سٹی نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران تیزی نے ایک مرتبہ پھر واپسی کی ہے، 100 انڈیکس 605.45 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بڑھوتری کے باعث 33 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں سرمریاکاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی جانب سے معیشت کو سنبھالنے کے لیے مختلف مراعات سستے قرضوں کا اعلان اور آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی نوید سے سرمایاکار مارکیٹ میں سرگرم نظر آئے۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں اُتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری رہا، کاروبار کا اختتام 605.45 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.86 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 11 کروڑ 9 لاکھ 74 ہزار 444 شیئرز کا لین دین ہوا۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں ایک کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں