نوجوان کرکٹرز کی تلاش کیلئے ٹیم پشاور نے ڈیجیٹل کیمپ متعارف کرا دیا

پشاور: (سٹی نیوز) نوجوان کرکٹرز کی تلاش کے لیے ٹیم پشاور نے ڈیجیٹل کیمپ متعارف کرا دیا، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ بیٹنگ یا بولنگ کی ویڈیو شیئر کریں اور پی ایس ایل 6 کا ممکنہ حصہ بنیں۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ابھی تک پی ایس ایل فائیو کی چیمپئن ٹیم کا فیصلہ تو نہیں ہوا لیکن پشاور ٹیم نے اگلے ایڈیشن کی تیاری شروع کرتے ہوئے ڈیجیٹل کیمپ متعارف کرا دیا۔

ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات میں ینگ ٹیلنٹ اپنی بیٹنگ یا بولنگ کی ویڈیو بنا کر بھیجیں اور حسن علی کے بعد حیدر علی کی طرح آئندہ میگا ایونٹ اور قومی ٹیم میں نمائندگی کا ممکنہ موقع پائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں