پنجاب: ایس او پیز کی خلاف ورزی، آپریشن میں 141263 دکانوں کی انسپکشن، 16923 دکانوں سیل

لاہور: (سٹی نیوز) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر کورونا کی روک تھام کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں، 6 جون سے جاری آپریشن میں 141263دکانوں کی انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزی پر 16923 دکانوں کو سیل کیا گیا۔

مجموعی طور پر190411موٹر سائیکلوں،62387گاڑیوں اور 38790پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو چیک کیا گیا۔ 79204 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ وہیکلز کو خلاف ورزی پر سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانے عائد کئے۔ ایس او پیز کی پاسداری کے حوالے سے 220043شہریوں کو روکا گیا اور خلاف ورزی پر12249کو جرمانہ کیا گیا۔

صوبے بھر میں 4760دکانوں کی انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزی پر 946دکانوں کو سیل کیا گیا۔ 10563موٹر سائیکلوں، 3777گاڑیوں اور 1593پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو چیک کیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسول ایڈمنسٹریشن نے6545 موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اورپبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کو جرمانے کئے۔ 6792شہریوں کو چیکنگ کیلئے روکا کیا گیا اور خلاف ورزی پر 251افراد کو سول ایڈمنسٹریشن نے جرمانہ کیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی کورونا کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے حوالے سے کاروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ موذی وباء کورونا کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیمیں سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل کر کاروائیاں جاری رکھیں۔ دورانِ ڈیوٹی افسران واہلکار کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں