سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر میرا کو شدید تنقید کا سامنا

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ میرا کو بالی وڈ اداکار سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر پاکستانی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سرحدوں پر شدید کشیدہ صورتحال اور کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کے باوجود اداکارہ میرا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دے ڈالی۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے شہریت کے بھارتی متنازع قانون کیخلاف لب کشائی تو نہیں کی لیکن سلمان خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کھری کھری سنا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں