وزیراعظم نے ساتھیوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: (سٹی نیوز) پاکستاب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی، اس سے پارلیمانی بحران پیدا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس بیان پر ان کیخلاف تنقید کی گئی تھی۔ اب وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس میں ترامیم کیں۔

نیب صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب کر رہی ہے۔ نیب آرڈیننس کو عمران خان کس بات سے تعبیر کریں گے؟ وزیراعظم وضاحت کریں کون مزاحمت کر رہا ہے؟ ان کیخؒاف مزاحمت نہیں بلکہ پارٹی کے اندر سے ملامت ہو رہی ہے۔ عمران خان جلد آخری یوٹرن لینے والے ہیں، لگتا ہے یہ ان کا فائنل یوٹرن قریب ہے۔

ملک میں پارلیمانی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کی تو کہا گیا این آر او مانگ رہے ہیں۔ اب مالم جبہ اور بی آر ٹی میں اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا۔ نیب کے ذریعے صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب ہو رہا ہے۔

حکومت کی گھبراہٹ اور عمران خان کے جھوٹ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ ہم ہر معاملہ عدالت میں نہیں لے جانا چاہتے۔ نیب آرڈیننس پر پارلیمنٹ میں بات کریں گے جبکہ نیب آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں