آپ لوگ منی ٹریل کیوں نہیں دیتے ؟ صحافی کے اس سوال پر مریم نواز نے ایسا جواب دے دیا کہ عمران خان کو یقین ہی نہیں آئے گا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساری منی ٹریل دے دی ہے لیکن اسی منی ٹریل کو ان کے خلاف ثبوتوں کا ڈھیر بنادیا گیا ہے۔
احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ضمنی ریفرنس کی سماعت سے قبل مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا ’ آپ لوگ منی ٹریل کیوں نہیں دیتے ؟ ‘۔ اس سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ منی ٹریل دے چکے ہیں مخالفین پراپیگنڈا کر رہے ہیں ، جے آئی ٹی کے سامنے منی ٹریل دی ہے لیکن ہماری منی ٹریل کو ہمارے خلاف ہی ثبوتوں کا ڈھیر بنادیا گیا۔
ایک اور صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا ’الزام یہ ہے کہ مریم نواز لندن فلیٹس کی بینی فیشل مالک ہیں ؟‘۔ مریم نواز نے اس سوال پر کہا کہ رابرٹ ریڈلے کا بیان سب کے سامنے ہے لیکن آخری ریفرنس میں سب کچھ میاں صاحب پر ڈال دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں