نوجوان بلے باز عابد علی نے اپنا انتخاب درست ثابت کر دیا

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی کی کیرئیر کے پہلے ہی ون ڈے میچ میں سنچری، اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے۔
پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان بلے باز عابد علی نے انتخاب کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے کیریئر کے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
عابد علی نے فرنٹ فٹ اور بیک فٹ سمیت تمام شارٹس کیلئے عمدہ تکنیک کا استعمال کر کے کرکٹ کے ماہرین سے داد وصول کی۔ عابد علی ون ڈے میں سنچری کا اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔
فاسٹ ہو یا سپن گیند باز، عابد علی نے کینگروز باؤلرز کو خوب تھکایا۔ بلے باز نے ایک سو گیارہ گیندوں پر سنچری بنائی۔ میچ وننگ سنچری سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے عابد علی نے خود کو ورلڈ کپ کھیلنے کا امیدوار بھی بنا لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں