گدھے برآمد کرنے کی اجازت دی جائے، وزارت تجارت کا سینیٹ کمیٹی سے مطالبہ

کراچی: گدھے کمرشل پراڈکٹ ہیں، چین پاکستان میں فارم بنانے کا خواہشمند ہے۔ وزارت تجارت نے سینیٹ کمیٹی سے زندہ گدھے برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
گدھوں کی برآمد کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا، وزارت تجارت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین کو گدھے برآمد کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہو گیا۔ دوست ملک نے پاکستان میں فارم بنانے میں دلچسی ظاہر کی ہے، اگر کوشش کی جائے تو بیرون ملک گدھوں کی اچھی قیمت مل سکتی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے جس کو ہٹانے کی ضرورت ہے۔ نعمان وزیر نے بھی گدھوں کی برآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں