وہاڑی: سی او پیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نےڈی ایچ او اور سرجن ڈاکٹر عنائت حسین انجم کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر لڈن کا دورہ

وہاڑی(آصف اعوان سے) سی او پیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نےڈی ایچ او اور سرجن ڈاکٹر عنائت حسین انجم کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر لڈن کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
تفصیلات کے مطابق سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک نے ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد اور سرجن ڈاکٹر عنائت حسین انجم کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر لڈن کا دورہ کیا اورہسپتال میں ایمرجنسی ۔ وارڈز سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا ۔ تمام انتظامات مکمل ہونے پر سی او ہیلتھ نے ہسپتال کے ڈاکٹرز کو شاباس دی ۔اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں تمام عملہ ایمانداری سے کام کرے اور آنیوالے مریضوں کے ساتھ احسن طریقہ سے پیش آیا جاۓ۔ حکومت کی ہدائت پر آنیوالے تمام مریضوں کو بلاتفریق تمام ادویات سرکاری ہسپتال مفت مل رہی ہیں۔ ہسپتال میں جو شخص اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نہیں کرے گا اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ آئندہ لڈن ہسپتال کے زیادہ وزٹ کرکے عوام کی مشکلات کا مکمل حل نکالونگا۔ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور عملہ کی کمی بھی پوری کردی گئی ہے۔شہریوں نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک اور ڈپٹی کمشنر کے سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کےلئے کئے گئے اقدامات کو خوب سراہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں