پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد مغرور بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے کرکٹ کی بجائے والی بال کی پریکٹس شروع کر دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد مغرور بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے کرکٹ کی بجائے والی بال کی پریکٹس شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک تصویر میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ کرکٹ کی بجائے ساحل سمندر پر والی بال کھیلنے مصروف ہیں۔
کوہلی الیون نیکر شرٹس پہنے ساحل سمندر پر لگے نیٹ پر والی بال کھیل رہے ہیں جن کی یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر سب حیران ہیں کہ کوہلی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی کرکٹ کی پریکٹس چھوڑ کر والی بال کھیلنے میں کیونکر مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں