لوگوں نے موبائل فون سے ایک دوسرے کو پیغامات دیئے کہ پٹرول کی صورت میں عیدی اکٹھی کر لیں

بہاولپور، لاہور(ویب ڈیسک) ٹینکر الٹنے کے بعد کھیتوں میں ہائی اوکٹین پٹرول بہنا شروع ہوگیاتو قریبی بستی رمضان جوئیہ کے لوگ جمع ہو گئے ،لوگوں نے موبائل فون سے ایک دوسرے کو پیغامات دیئے کہ پٹرول کی صورت میں عیدی اکٹھی کر لیں ،شہریوں کی بڑی تعداد احمد پور شرقیہ ،بستی نظیر آباد ،محبت پور سمیت قریبی دیہات سے لوگ جمع ہو گئے وہ اپنے برتنوں میں تیل بھرتے رہے۔ یہ سلسلہ ایک گھنٹہ تک چلتا رہا ،موٹر وے پولیس نے بھی خاطر خواہ کردار ادا نہ کیا،بتایا گیا کہ شاید کسی نے سگریٹ پھینکا یا کوئی اور وجہ ہوئی ، کھیت سے شعلہ بلند ہوا اور اچانک ٹینکر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔
پولیس نے آئل ٹینکر کے گرد بروقت حفاظتی حصار قائم نہ کیا،مقامی پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر جائے حادثہ پر بہت دیر بعد پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں