سری لنکن کرکٹ ٹیم کارواں سال نومبر یا دسمبر میں دورہ پاکستان کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف شانداری کامیابی کے بعد شائقین کرکٹ کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی کیونکہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات واضح ہو گئے ہیں۔
اے پی پی کے مطابق پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کارواں سال نومبر یا دسمبر میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا جب کہ دونوں کرکٹ بورڈ کے حکام نے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کھیلے گی اور تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون ٹیم رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقا سمیت دیگر غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
خیال رہے کہ 2009 ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں اس وقت حملہ ہوا تھا جب ٹیم ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھی اور اس واقعے کے بعد پاکستان 2011 کر کٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں