سعودی عرب میں قطریوں کے ہاں ملازم متعدد پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکی سعودی عرب میں پھنس گئے

دوحہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں قطریوں کے ہاں ملازم متعدد پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکی سعودی عرب میں پھنس گئے ، ان کے قطری مالکان اور آجروں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے ساتھ کام کرنیوالے بنگلہ دیش، بھارت ، پاکستان اور نیپال کے ڈرائیور ، محافظ اور گھریلو ملازم رہائش اور رقوم سے محروم ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ نے انسانی حقوق کے بارے میں قطری قومی کمیٹی کے سربراہ علی بن سمیخ المری کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے قطری شہریوں اور کاروباری افراد کو نکالنے کے فیصلے سے متعدد غیر ملکی متاثر ہو ئے ہیں، جن میں زیادہ تر دونوں ممالک کے مابین مال مویشی لانے لے جانے والے ہیں، ان افراد کو اب قطر سفر کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے ، جس کی وجہ سے وہ سعودی عرب میں غیر قانونی ہیں اور ان کے پاس بنیادی ضروریات زندگی بھی نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں