ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’ سنجو‘ نے 2018 کی سب سے بڑی اوپننگ والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فلم میں سنجے دت کا کردار نوجوان اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جنہوں نے 52 سالہ سلمان خان کی فلم ریس کے افتتاحی روز پر 29 اعشاریہ 17 کروڑ روپے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 34 کروڑ 75 لاکھ روپے کانیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
سلمان خان کی فلم ’ ریس 3‘ عید کے تہوار پر ریلیز ہوئی تھی جس نے افتتاحی روز 29 اعشاریہ 17 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ سلمان خان کی مذکورہ فلم 2018 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم تھی لیکن اب اس کیلئے رنبیر کپور کی سنجو نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’ سنجو‘ جمعہ کے روز ریلیز کی گئی ہے ، فلم کی ریلیز اس حوالے سے بھی منفرد ہے کہ اسے کسی تہوار کی بجائے عام دنوں میں ریلیز کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس نے کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی روز 34 اعشاریہ 75 کروڑ روپے کا کاروبار کرکے 2018 کی سب سے بڑی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
Non-holiday… Non-festival release… Yet, #Sanju packs a PHENOMENAL TOTAL on Day 1… Emerges the BIGGEST OPENER of 2018 [so far]… Also, Ranbir's HIGHEST OPENER to date… Expected to cross ₹ 100 cr in 3 days, as per trends… Fri ₹ 34.75 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 30, 2018
رواں سال گرینڈ اوپننگ کرنے والی ٹاپ 5 بالی ووڈ فلموں کی بات کی جائے تو تیسرے نمبر پر ٹائیگر شیروف کی ’ باغی 2‘ ہے جس نے 25 اعشاریہ 10 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی ۔ اس کے علاوہ پدماوت نے 19 کروڑ اور ویرے دی ویڈنگ نے 10 اعشاریہ 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔
TOP 5 – 2018
Opening Day biz…
1. #Sanju ₹ 34.75 cr
2. #Race3 ₹ 29.17 cr
3. #Baaghi2 ₹ 25.10 cr
4. #Padmaavat ₹ 19 cr
[Thu release; incl Wed previews ₹ 24 cr]
5. #VeereDiWedding ₹ 10.70 cr
India biz.
[Hollywood films not included]— taran adarsh (@taran_adarsh) June 30, 2018
فلم سنجو نے نہ صرف 2018 میں افتتاحی روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے بلکہ یہ رنبیر کے کیریئر کی بھی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل رنبیر کپور کی فلم بے شرم نے افتتاحی روز 21 اعشاریہ 56 کروڑ روپے، یہ جوانی ہے دیوانی نے 19 اعشاریہ 45 ، اے دل ہے مشکل نے 13 اعشاریہ 30 اور فلم تماشہ نے 10 اعشاریہ 94 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔
Ranbir Kapoor – Opening Day biz…
1. #Sanju ₹ 34.75 cr
2. #Besharam ₹ 21.56 cr
3. #YJHD ₹ 19.45 cr
4. #ADHM ₹ 13.30 cr
5. #Tamasha ₹ 10.94 cr
India biz.— taran adarsh (@taran_adarsh) June 30, 2018