مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی بربریت، اننت ناگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

وادی: (سٹی نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم نہ رک سکا، ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔ 2 روز میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔

مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے وگھاما میں سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے علاقے کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اور انٹرنیٹ موبائل سروس بند کر دی گئی۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2 روز میں شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں