پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ کل کتنے بجے کھیلا جائے گا ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے در میان ہونے والا پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔
پاک ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اوقات میں معمولی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ یکم اپریل کو رات 8 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا آغاز ساڑھے سات بجے شام کو ہو گا۔
دوسری جانب چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فضول باتیں ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے سارے کھلاڑی نہیں آرہے، منفی باتیں کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، سارے کھلاڑی آ رہے ہیں گیل تو پہلے ہی فیل ہو چکا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہی نہیں، قوم کی دعاوں سے ویسٹ انڈیز کا پاکستان دورہ ممکن ہوا، کراچی پھر سے زندہ شہر بنتا جا رہا ہے جہاں کوئی خوف نہیں، سیکیورٹی کی وجہ سے ویسٹ انڈین کپتان کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی نہیں کرا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں