دو اپریل کے احتجاج سے حکمرانوں کی عقل ٹھکانے لگادیں گے: خادم حسین رضوی

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے مرکزی امیر خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ 2اپریل کے احتجاج سے حکمرانوں کی عقل ٹھکانے لگا دیں گے ، تخت ختم نبوت سے ٹکرانے والا تخت لاہور نہیں بچے گا، ختم نبوت قوانین کو چھیڑنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، حکمران اشرافیہ غلط فہمی کا شکار ہے۔
ختم نبوت کے غداروں کو قوم الیکشن میں ووٹ نہ دے کربدلہ لے گی۔حکومت راجہ ظفر الحق رپورٹ فوری پبلک کرے۔15سالوں میں کسی حکومت نے قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ حکومت کو سوپیاز اور سوجوتے کھانے کے بعد بھی معاہدے پر عمل کرنا پڑے گا۔ ہم دین تخت پر لانے کی جہدوجہد میں مصروف ہیں۔تعلیمی اداروں میں قادیانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی چیئرز فوری ختم کی جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کے رہنما رضوان یوسف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں نعیم عارف نوری،عثمان جلالی اور دیگرشامل تھے۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخان رسول کو پھانسیاں دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں